عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کارکنان کی ہلاکت کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئیٹر) پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کی بطور ثبوت شیئر کی گئی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty
پروپیگنڈا اور حقائق
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ”پروپیگنڈا ایکسپوز“ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران کارکنان پر تشدد کیا گیا اور کارکنان کو فائرنگ کرکے جان سے مار دیا گیا، ان کی لاشوں اور اسپتالوں سے تمام ریکارڈ غائب کر دیا گیا، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے احتجاج کی جاری ویڈیوز جعلی نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ 1 ٹن یا 2 ٹن کا اے سی کیا ہوتا ہے؟
پانچ سال پرانی ویڈیو
”پروپیگنڈا ایکسپوز“ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو پانچ سال پرانی اور پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویڈیو 2019 میں جاری ہوئی تھیں، جاری کردہ ویڈیوز ننکانہ شہر میں دو گروپوں کے مابین تصادم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی زلمی وومن کرکٹ لیگ کا پشاور میں رنگا رنگ آغاز ہوگیا
اکاؤنٹ سے مواد کی ڈیلیشن
ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے اسلام آباد میں کارکنان کے ہلاکت کے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے ثبوت کے طور پر پانچ سال پرانی ویڈیو کا لنک بھی ایکس پر جاری کیا گیا۔ لیکن بعد میں انہیں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
عظمیٰ بخاری کا بیان
اس کے علاوہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی تمام فیک ویڈیوز منظرعام پر لے آئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔