علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے سفاک قاتل کو 8 بار سزائے موت

مظفر گڑھ میں دلخراش قتل کیس

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ علی پور میں بیوی اور 7 بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری

عدالت کا فیصلہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مجتبٰی بلوچ نے مجرم سجاد کھوکھر کو جرم ثابت ہونے پر 8 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ 5 زائرین جاں بحق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

واقعہ کی تفصیلات

مقدمہ کے مطابق، علی پور میں تھانہ صدر کی حدود مڈوالا میں 11 اپریل 2024 کو عیدالضحٰی کے دوسرے روز، مجرم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کوثر اور 7 بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتولین بچوں میں 4 ماہ کی منزہ، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان، 4 سالہ مہناز، 6 سالہ رمشہ، 7 سالہ کنزہ اور 8 سالہ انسہ شامل ہیں۔

مجرم کی حیثیت

مجرم سجاد کھوکھر پیشے کے لحاظ سے درزی ہے اور ایک ٹانگ سے معذور ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...