خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: کیا پاکستان نے ‘سفارتی تنہائی’ کا تاثر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی؟

آپریشن کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق خوارج کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کیے گئے۔ بکاخیل آپریشن کے دوران، سپاہی افتخار حسین نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے شگئی میں ایک اور آپریشن میں خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا، وہ اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

شہداء کی پہچان

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ شہید کیپٹن محمد زوہیب کا تعلق لاہور سے ہے، جنہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔

29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں۔ سپاہی افتخار حسین نے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...