پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک
مبینہ آڈیو لیک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس میں علی محمد خان کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہوں نے سنگجانی کے بجائے ڈی چوک جانے پر اعتراض اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون کی غیر قانونی کانیں جہاں سیکس کے عوض سونا حاصل ہوتا ہے
علی محمد خان کا اعتراض
مبینہ آڈیو میں علی محمد خان کہتے ہیں کہ احتجاج کا اعلان علیمہ خانم کے بجائے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے تو کہا تھا کہ ہماری پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جعلی دودھ کی سپلائی ناکام، 1ہزار لیٹر جعلی دودھ سے بھرے 10ڈرم تلف کر دیئے گئے
پارٹی کی قیادت اور ہدایات
علی محمد خان کہتے ہیں کہ بانی سے بھی شکایت کی کہ اعلانات پارٹی کی طرف سے ہونے چاہئیں اور انہوں نے بھی کہا تھا کہ آئندہ کال پارٹی لیڈرشپ دے گی۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بانی نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا، انہوں نے صرف اسلام آباد آنے کا کہا تھا، اور بعد میں جگہ بتانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں 50فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج ،درخواستگزار کو 20ہزار جرمانہ
احتجاج کی پلاننگ
جب بانی نے سنگجانی کا کہا تھا تو پھر کس کے کہنے پر ڈی چوک گئے؟ بانی نے بیرسٹر گوہر، فیصل چوہدری اور دیگر کے سامنے ہدایت دی تھی کہ سندھ اور پنجاب میں الگ الگ احتجاج کی بھی مخالفت کی گئی تھی۔ بانی نے سنگجانی میں بیٹھنے اور مذاکرات کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری، جنگ نہ لڑنے کے لیے کیا نعرہ لگا دیا؟ دیکھیے
بشریٰ بی بی کی شرکت
مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شمولیت کا بھی بانی کو علم نہیں تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بانی کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ احتجاج میں موجود ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کو سنگجانی بیٹھنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
قیادت کے اصول اور عمل
وہ مزید کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی سنگجانی پر متفق ہوگئے تھے۔ جب بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی بیٹھنے کا کہا تو پھر سب آگے کیوں گئے؟ ہمیں لیڈر کے حکم پر عمل کرنا چاہیے تھا اور سنگجانی میں رکنا چاہیے تھا۔ بشریٰ بی بی سمیت کسی کے پاس حق نہیں کہ بانی کے فیصلے پر اپنا فیصلہ دیں۔ بیرسٹر سیف نے جب بانی کا پیغام پہنچا دیا تھا تو عمل کرنا چاہیے تھا۔








