پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے اقدامات ، عوامی رائے جاننے کیلئے سروے ، عوام نے کس شخصیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ؟ جانیے
وزیر اعلیٰ پنجاب پر عوام کا اعتماد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماحول کی بہتری اور سموگ کے خاتمے کے اقدامات پر پنجاب کے 63 فیصد عوام کی نمایاں اکثریت نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تائید کی ہے کہ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع اور مؤثر ماحول دوست اقدامات کیے ہیں۔ 63 فیصد عوام نے سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کو جامع ایجنڈے کی شکل دی۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی، ’کیریکٹر ڈاٹ اے آئی‘ کو مقدمے کا سامنا
عوامی سروے کے نتائج
عوامی سروے میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ 40 فیصد نوجوانوں نے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا سائلنسر یا انجن ایک بار بھی چیک نہیں کرایا، نہ ٹھیک کرایا۔ 88 فیصد نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی حمایت کر دی کہ رہائشی علاقوں سے صنعتیں منتقل کی جائیں۔ عوامی سروے کے نتائج میں 82 فیصد لوگوں نے صنعتوں اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی حمایت کی۔
سموگ سے آگاہی اور عوامی رویے
69 فیصد لوگوں نے تصدیق کی کہ وہ پنجاب حکومت کی سموگ سے بچاؤ کی مہم سے آگاہ ہیں۔ 90 فیصد نوجوانوں نے رائے دی کہ سموگ سے ہونے والی بیماریوں سے آگاہ ہیں۔ 44 فیصد عوام نے سموگ کے خاتمے کے لیے ایک بھی درخت نہ لگانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 44 فیصد نوجوان مانتے ہیں کہ گاڑیوں کا دھواں سموگ کی وجہ بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سموگ کے خاتمے کے اقدامات پر عوامی رائے جاننے کے لیے یہ سروے کیا گیا تھا۔