شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں، جس چیز کو اپنی نگاہوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں عین وہی نظر آتی ہے حتیٰ کہ آئینوں میں بھی.
مصنف اور مترجم
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 65
یہ بھی پڑھیں: کوئی مذاکرات نہیں ہیں، جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، محسن نقوی کا بیان
شاختیں و علامتیں
یہ شاختیں و علامتیں آپ کے بچپن کی یادگاریں ہیں جن کے ذریعے آپ کو باور کرا دیا گیا تھا کہ آپ انفرادی طور پر کوئی سوچ اور انداز فکر اپنانے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ سب شناختیں اور علامتیں آپ کی شخصیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ آپ کی شخصیت کی یہ شناختیں اور علامتیں آپ کو مشکل اور پیچیدہ کام سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ مزید برآں، آپ اپنی ان کمزوریوں اور خامیوں کے حوالے سے معذرت خواہانہ رویہ اپنا کر اور انہیں اپنے بس سے باہر قرار دے کر انہیں تبدیل کرنے کے عمل سے دستبردار ہونے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔ آپ اس نظریے کو نظرانداز کر دیتے ہیں کہ آپ خود اپنے لیے اپنی شخصیت کا انتخاب کر سکتے ہیں اور پھر اپنی شخصیت میں موجود بچپن میں سرایت کیے جانے والے اثرات پر ہی انحصار کرتے ہیں، جن کے باعث آپ اپنی زندگی میں ان بدقسمتیوں کا آغاز کر لیتے ہیں جن سے آپ محفوظ رہنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا شوگر ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
میری خود کی تصویر
میرا رویہ اور طرزعمل نہایت ہی بے ڈھنگا ہے، میں نہایت بدسلیقہ ہوں اور میں دوسروں کے ساتھ تعاون پر مبنی رویہ بھی نہیں اپناتا۔ بچپن میں اپنائے ہوئے ان رویوں اور عادات کے باعث آپ دوسروں کے مذاق سے محفوظ رہ سکتے ہیں کہ آپ کو کسی کام کا کوئی طریقہ سلیقہ نہیں ہے۔ درحقیقت، آپ کا زندگی کا یہ معمول محض اس لیے ہے کہ آپ اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو ظاہر کرنے کے بجائے ان کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے پر مبنی رویہ نہیں اپناتے اور کسی بھی کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری
محبت کی کمی
میں نہایت ہی غیر پرکشش، بھدا، بے ڈھنگا اور لمبا تڑنگا انسان ہوں۔ اپنی ذات کی ان نفسیاتی خصوصیات کے باعث آپ صنف مخالف کے ساتھ اظہار محبت کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ آپ نے اپنی شخصیت کے لیے وہ غیراہم اور بے وقعت طرزعمل اختیار کیا ہے جس کے باعث آپ محبت سے محرومی کو اپنے لیے بالکل جائز سمجھتے ہیں۔ آپ اپنی ان خصوصیات کے باعث دوسروں کی طرف سے محبت و چاہت حاصل کرنے کا خطرہ مول لینے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، اکتوبر کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال
زندگی میں عدم نظم
میری زندگی میں کوئی نظم نہیں، میں بہت زیادہ محتاط اور بے عقل ہوں۔ آپ کے رویے کی یہ شناختیں اور علامتیں دوسروں کو زک اور اذیت پہنچانے کے ضمن میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو یہ حق تفویض کر دیتی ہیں کہ آپ اپنا ایک مخصوص طرز زندگی اپنا سکیں۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں، "میں نے ہمیشہ اسی طرح کام کیا ہے، میری تو یہی فطرت ہے۔" اپنے معمول کے طرزعمل پر انحصار کرتے ہوئے آپ مشکل اور نیا کام کرنے کا خطرہ مول نہیں لیتے، اور پھر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ یقین بھی ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔