پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ کا بیان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت میں انا کا ایشو ہے، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ ملک کے لیے کمپرومائز نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق
معاشی مسائل پر توجہ
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہاں پر لوگوں کو روزگار، تعلیم، صحت کا مسئلہ ہے، حکومت اور پی ٹی آئی میں بات کروانے کیلیے کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم شام کی نئی انتظامیہ کی فوجی ٹریننگ کیلئے تیار ہیں ترکی نے پیشکش کردی
پاراچنار معاملے پر سیاسی اتحاد
ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں، بہت نقصان ہورہاہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت
انھوں نے کہاکہ پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری کرنی چاہیے، پی آئی اے پر 800 ارب روپے کا قرض تھا، جتنا عرصہ پی آئی اے رہے گی ملک کا نقصان ہوتا رہیگا، پی آئی کے نئے روٹس کھلنے سے خسارہ کم نہیں ہوگا۔