وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد

مبارکباد برائے قومی دن

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا گیا

پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زائد بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا

جدت اور وژن

انہوں نے کہا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے، پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔

مستقبل کے تعلقات

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...