کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی: رانا مشہود

خطاب میں اہم نکات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا: وہ خودساختہ روپوش تھے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
بین الاقوامی والنٹیئر ڈے کی تقریب
لاہور میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم چیلنج 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ والنٹیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، آپ خوشحال پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آئے شہری کو بائیک رائیڈر نے سی ویو لے جا کر لوٹ لیا
ممالک کے ماضی کا ذکر
انہوں نے کہا کہ شام، عراق، لیبیا اور مصر کا سب سے پہلے سوشل فیبرک تباہ کیا گیا، ان کے معاشروں میں بدتمیزی کو فروغ دیا گیا، آج ان ممالک اور ان کے نوجوانوں کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔
پاکستان کی سلامتی کے لیے عزم
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وہی کام پاکستان میں کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کی اساس پر بار بار حملے ہو رہے ہیں، لیکن کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔