ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پاکستان واپس پہنچ گئیں
بند ہونے والے سٹورز کی تعداد
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے پیٹ سے بلیڈ، گھڑی اور کیل برآمد، ڈاکٹر حیران
ملازمین کی صورتحال
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے، اسحاق ڈار
بند شدہ سٹورز کی وجوہات
ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف، کئی نوکری سے برطرف
دیہی علاقوں میں بندش
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سبسڈی کی صورت حال
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی بند کر دی تھی، وفاقی حکومت صرف چینی، آٹے اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاءپر سبسڈی دے رہی تھی۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔








