لاہور: جمعہ و اتوار ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد

لاہور میں ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق

خراب انجن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں

مریم اورنگزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی سموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹے گرا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اہم سوال اٹھا دیا

صنعتی یونٹس کی بندش

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 3 صنعتی یونٹس، 1 سٹیل رولنگ مل، 1 ٹیکسٹائل یونٹ اور 1 رائس مل کو سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع

گاڑیوں کی جانچ پڑتال

انہوں نے وضاحت کی کہ خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور 144 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

ریت کی ٹرالیاں اور سڑکوں کی صفائی

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ بغیر ترپال اور سموگ رولز پر عمل نہ کرنے والی ریت کی 64 ٹرالیاں بند کر دیں، جبکہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاﺅ اور صفائی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی

کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ

انہوں نے کہا کہ کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے۔

سموگ کے خاتمے کے اقدامات

مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ آج کے اقدامات 8 سے 10 سال میں سموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے۔ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...