سندھ کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
بڑا فیصلہ سندھ کی جامعات میں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ”روگ اسٹیٹ” قرار دے دیا
تعلیمی اسناد کی جانچ
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر طالب حسین مگسی نے 30 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
"جنگ" کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بدھ، 13 نومبر 2024 کو ہونے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران، چیئرمین، پی اے سی نے سیکریٹری، سندھ ایچ ای سی / پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ہدایت کی تھی کہ وہ تمام وائس چانسلرز کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے تمام ملازمین جن میں فیکلٹی اور انتظامی عملہ بھی شامل ہو، ان کی اسناد کی تصدیق کریں۔
رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
خط میں وائس چانسلرز سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی / ادارے کے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کو یقینی بنائیں اور اس پر ایک ماہ کے اندر اس دفتر کو ایک جامع رپورٹ جمع کرائیں تاکہ اس کے مطابق پی اے سی کو جامع رپورٹ پیش کی جا سکے.








