وفاقی محتسب کی ہدایت پر لیسکوسے شکایات کے بارے میں کھلی کچہری ، سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے
کھلی کچہری کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسوسی ایٹ ایڈوائزر طارق محمود نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر رستم گرڈ شیخوپورہ روڈ کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان لڑکی اپنے ہی دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی لیکن کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی
شکایات کا انبار
کھلی کچہری میں سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ واپڈا کے 45 صارفین نے لیسکو واپڈا کے خلاف کیس درج کروائے جن کی موقع پر سماعت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 33واں اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا
سماعت اور احکامات
تمام کیسز پر سائلین اور لیسکو حکام کا مؤقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کے ازالہ اور سائلین کو فوری ریلیف دینے کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
سائلین کی شکایات
شرکاء کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود نے بتایا کہ زیادہ تر سائلین کی طرف سے واپڈا کے خلاف اوور بلنگ، ڈیٹیکشن بلنگ اور کنزیومر مس ہینڈلنگ کی شکایات تھیں جن پر سائلین کو فوری ریلیف دیتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے۔
مفت انصاف کا عزم
انہوں نے کہا کہ مفت اور فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہمی کا مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔








