وزیر تعلیم نے طلباء کو تھیلیسیمیا مریضوں کیلیے 1 لاکھ بلڈ ڈونیشن بیگز کا ہدف دیدیا

وزیر تعلیم کا تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کا ہدف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم نے طلباء کو تھیلیسیمیا مریضوں کیلیے 1 لاکھ بلڈ ڈونیشن بیگز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی

بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ایم اے او کالج میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے خون عطیہ کرنے والے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔ رانا سکندر حیات نے خود بھی سندس فاؤنڈیشن کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون بڑے جج کے دفتر شکایت کے لیے پہنچی تو اونچی اونچی بولنے لگی: “اہی سی اہی سی جیٹرا رات میرے پیچھے گھر تکر آ یا سی” شور بڑھا تو ہم دفتر سے باہر آ گئے۔

وزیر تعلیم کا خطاب

اس موقع پر نوجوانوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی کا سفر جاری رکھنے کیلئے سب کو خون عطیہ کرنا چاہیے۔ ایسے لوگوں کیلئے خون کے عطیہ سے بہتر کوئی تحفہ نہیں۔ خون کی ہر بوند سے کسی ضرورت مند کی امید وابستہ ہے۔ ایسے افراد کو خون دینا زندگی نہیں، سانس لینے کی مانند ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں سالانہ کم از کم 5 سے 7 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں زندگی بچانے کیلئے خون عطیہ کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار ہزاروں افراد اس معاشرتی ذمہ داری کے منتظر ہیں۔

خون کی عطیات کی ترغیب

وزیر تعلیم نے تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے 1 لاکھ بلڈ ڈونیشن بیگز کا ہدف مقرر کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ نوجوانوں میں خون عطیہ کرنے کا جذبہ قابل قدر ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تمام نوجوانوں کو خود کو ریگولر بلڈ ڈونیشن کا عادی بنانا ہوگا۔ انہوں نے ایم ایس ایف کے نوجوانوں کو بڑی تعداد میں بلڈ ڈونیشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...