محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کی حکومت کو نا جائز قرار دے دیا
محمود خان اچکزئی کا بیان
(ڈیلی پاکستان آن لائھ) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ وزارت عظمیٰ کے حقدار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورٹس مارشل کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
کوئٹہ میں جلسہ
کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پر جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی بات کی، ہم حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کل سے شروع ہو گی یا نہیں ۔۔؟ علی محمد خان نے بتا دیا
پاکستان کی بقاء
انہوں نے کہا کہ جب تک ہر ادارہ اپنا کام کرے گا تو پاکستان قائم رہے گا، جس جماعت نے حقیقی ووٹ لیے اسے حق ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے
تمام قوموں کے حقوق
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں تمام قوموں کو یکساں حقوق ملیں۔ اگر کسی نے احتجاج کیا، راستے بند کیے تو حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ گولی مارے۔
اسمبلی کی صورتحال
اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اسمبلی میں نہیں چھوڑا گیا تو یہ اسمبلی آپ کو مبارک ہو۔ شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ اس کے حقدار نہیں۔