کراچی میں کل سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں موسم کی تبدیلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بلوچستان کی یخ بستہ شمال مشرقی ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر ڈیفنس تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی، اسلام آباد نے منہ توڑ جواب دیا
ہواؤں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اور بدھ کو شہر میں معمول سے تیز بلوچستان کی مشرقی و شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، معمول سے تیز ہواؤں کے چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی اور خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
درجہ حرارت میں تبدیلی
بدھ کو کم سے کم پارہ حالیہ درجہ حرارت کے مقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر نیا امیج اسکیم، کس طرح ڈیٹا اور او ٹی پیز چرائے جاتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا
چیف میٹرولوجسٹ کا بیان
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اس وقت سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی جگہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم
موسم کی مزید پیشگوئیاں
یہی وجہ ہے کہ رات کا درجہ حرارت 20 سے کم ہوکر 17 سے 18 ڈگری پر آگیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سے 31 ڈگری پر آگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کے بعد درجہ حرارت 16 جبکہ 10 دسمبر سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
پیر کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.8 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔