فوج کی مضبوط گرفت کی وجہ سے افغانستان سے سمگلنگ صفر ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کی مہنگائی میں کمی کی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح تقریباً 70 مہینے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی سے غربت میں کمی ہوگی۔ افغانستان سے سمگلنگ صفر ہوگئی، فوج کی گرفت کی وجہ سے سمگلنگ صفر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
کابینہ اجلاس میں خطاب
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح تقریباً 70 مہینے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ 2018 میں مہنگائی 3.5 فیصد تھی، اب مہنگائی 4.9 فیصد ہوگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی سے غربت میں کمی ہوگی اور مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
دھرنوں کے اثرات
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کر دی تھی۔ اسلام آباد میں افراتفری کا سماں تھا، پولیس اور رینجرز والے شہید ہوئے، مظاہروں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیو لیک ہو گئی
چینی کی برآمدات اور سمگلنگ کی صورتحال
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے بعد ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے۔ مہنگائی میں کمی کے مثبت اثرات آئیں گے۔ اس سال چینی کی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی قیمت نہیں بڑھی۔ 500 ملین ڈالر آجائیں گے، افغانستان سے سمگلنگ صفر ہوگئی ہے، فوج کی گرفت کی وجہ سے سمگلنگ صفر ہوئی ہے۔
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی
میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی پر خواجہ آصف اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یورپی ایوی ایشن سے پروازوں کی بحالی کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔ پی آئی اے کی نیلامی میں پابندی بھی رکاوٹ تھی۔ ایک وزیر نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں، جس کے بیان سے بہت نقصان ہوا ہے۔