شادی سے قبل ایمن کو چھوٹی ’بہن‘ کے طور پر دیکھتا تھا، اداکار منیب بٹ

منیب بٹ کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو خود سے کم عمر ہونے کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کا پاکستان دورہ: کیا یہ بی جے پی کی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟

شادی کے بعد کی تبدیلیاں

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نہ صرف والد بننے بلکہ شادی ہوجانے کے بعد ہی انسان میں بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔ شادی کے بعد انسان سمجھدار ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہر وقت انسان دوستوں یا دوسرے کاموں میں مصروف رہتا ہے لیکن شادی کے بعد ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہی بیوی ایسا کرنے دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

ایمن خان کے بارے میں

انہوں نے بتایا کہ اب اگر انہیں گھر جانے میں دیر ہوجائے تو ایمن خان 10 منٹ میں انہیں 25 مس فون کالز دیں گی، جس پر انہیں فوری گھر پہنچنا ہوتا ہے۔ منیب بٹ کے مطابق اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ فون کالز آنے کے بعد جب بندہ گھر پہنچتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا تھا، انہیں بس گھر بلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ زرعی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، پورٹل پر کتنی لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ اہم اعدادوشمار جاری

تعلقات کے بارے میں نظریہ

اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ’گرل اور بوائے فرینڈ‘ جیسے تعلقات پر یقین نہیں رکھتے۔ ان کا خیال ہے کہ پسند آجانے کے بعد فوری شادی کرلینی چاہیے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ایسے ہی کیا، جب انہوں نے اور ایمن خان نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تو فوری طور پر گھر والوں کو بتادیا اور چند ماہ میں ہی ان کی منگنی ہوگئی۔ منیب بٹ کے مطابق ان کی منگنی 2017 کے آغاز میں ہوئی تھی اور 2018 میں انہوں نے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل کردئیے

عمر کا فرق

اداکار نے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی عمر میں 6 سال کا فرق ہے، وہ بیوی سے 6 سال زائد العمر ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کی اہلیہ سے عمر میں بڑی ہیں۔ انہوں نے ایمن خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود ان سے زیادہ سمجھدار ہیں، اس لیے وہ ان سے بڑی لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا خوش آئند ہو گا: فواد چودھری

پہلی ملاقات

منیب بٹ نے ایمن خان سے ملنے اور پیار کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انہوں نے اداکارہ کو ایک ڈراما سیٹ پر دیکھا تھا، اس وقت ایمن خان کی عمر 14 برس تھی جب کہ وہ 19 سال کے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت یونیورسٹی تعلیم کے آخری سال میں تھے جب کہ ایمن خان اسکول میں پڑھتی تھیں، اس لیے وہ انہیں چھوٹی بہن کے طور پر ہی دیکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں پر مشتمل تنظیم بنانے کی تجویز آ گئی

دوسری ملاقات

منیب نے بتایا کہ بعد ازاں وہ کچھ عرصے بعد دوبارہ ڈرامے کے سیٹ پر ملے، اس وقت ایمن خان کی عمر 16 برس ہوچکی تھی، تب ان میں اور ایمن خان میں دوسرا سلسلہ شروع ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ایمن اور ان کے درمیان ملاقاتیں ہونے کے بعد جب دونوں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

محبت کی ابتدا

منیب بٹ نے دعویٰ کیا کہ محبت کا آغاز مذاق میں ایمن خان نے شروع کیا تھا لیکن انہوں نے ان کے مذاق کو سنجیدہ لے لیا اور پھر ان میں محبت ہوئی اور دونوں نے جلد شادی کرلی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...