یو اے ای کو شکست دیکر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی فتح

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹ پر 314 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آئی

شاہ زیب خان اور ریاض اللہ کی شاندار کارکردگی

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری سکور کرتے ہوئے 132 رنز کی اننگز کھیلی، ریاض اللہ نے 106 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے سکور پر 41 رنز بنانے والے عثمان خان کی گری، دوسری وکٹ پر شاہ زیب اور محمد ریاض اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ پر 183 رنز کی شراکت قائم کی۔

میچ کے اعداد و شمار

شاہ زیب خان 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ ریاض اللہ نے 106 رنز سکور کیے۔ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 8 وکٹ پر 245 رنز بناسکی۔ ایتھن ڈی سوزا نے 84 اور محمد ریان نے 50 رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے میزبان یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...