پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا اجلاس، وزیر اعلیٰ کا میرٹ یقینی بنانے کا حکم
اجلاس کا مقصد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: ٹریکٹر کی سکول وین کو ٹکر، ڈرائیور اور خاتون ٹیچر زخمی
اہم فیصلے
اجلاس میں پیرا دفاتر کے قیام، تعیناتی، قواعد وضوابط اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیرا میں تعیناتیوں اور ہائرنگ کے لیے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں مانیٹرنگ کے مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا
کمیٹیوں کا قیام
اجلاس میں پیرا سے متعلق 4 کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی، جن میں ایڈمنسٹریشن لا جسٹک کمیٹی، فنانس کمیٹی، لیگل کمیٹی اور ٹیکینکل کمیٹی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیرا کو 3 ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے لیے اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی رکتے ہی مسافر پیچھے مڑ کر دیکھنے کے روادار نہیں ہوتے، چلتی گاڑی میں طے کی گئی منگنیاں کسی کمزور رسے کی پینگ کی طرح تڑاک کرکے ٹوٹ جاتی ہیں
عملے کی تعیناتی
ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
پالیسی اور منصوبے
اجلاس میں پیرا سٹاف کے ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ انفورسمنٹ سٹیشن پر اپیل کے لیے ہیئرنگ آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، پرکیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کے تعین، پیرا کی گاڑیوں، یونیفارم، کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری دی گئی۔
خصوصی کمیٹی کا قیام
اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق پیرا کے آپریشن، پروسیجر، اینڈ ریگولیشن 2024 کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔








