ابو محمد الجولانی: شامی فوج کو حیران کن شکست دینے والے گروہ کے پراسرار رہنما

جب شام کے شہر حلب پر حکومت مخالف باغیوں کا قبضہ ہوا تو ایک باریش شخص کی تصاویر منظر عام پر آئیں، جس نے عسکری لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس شخص کا نام ابو محمد الجولانی ہے، جو حیات تحریر الشام نامی گروہ کے سربراہ ہیں۔

حلب پر قبضے کے بعد الجولانی کا نام دوبارہ بحث اور تنازعوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جس گروہ کی وہ قیادت کر رہے ہیں، اس پر مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ چند مسلم ممالک نے بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور اسے 'دہشت گرد گروہ' کا درجہ دیا گیا ہے۔

ابو جولانی شمال مغربی شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف متحرک تحریک کے مرکزی رہنما ہیں اور حلب صوبے کے علاوہ کئی علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ یہاں تقریباً 30 لاکھ ایسے لوگ آباد ہیں جو شام کی خانہ جنگی کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں اور اس علاقے کو حکومت مخالف تحریک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

تاہم ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والا اچانک حملہ ابو جولانی کی زندگی کا شاید سب سے ڈرامائی باب ہے، جو شام کی خانہ جنگی کے سب سے پراسرار اور متنازع رہنما بن چکے ہیں۔

ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

Uses in Urdu کی رپورٹ کے مطابق ابو جولانی کا اصل نام، ان کی تاریخ اور جائے پیدائش، شہریت کے بارے میں مختلف معلومات موجود ہیں، جو ان کی پراسرار شخصیت میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق ابو جولانی 1975 اور 1979 کے درمیان پیدا ہوئے جبکہ انٹرپول کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 1975 ہے۔

امریکی ٹی وی نیٹ ورک پی بی ایس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے مطابق ان کا اصلی نام احمد حسین ہے اور ان کو ابو جولانی گولان کی پہاڑیوں کی وجہ سے کہا جاتا ہے، جہاں سے ان کے خاندان کا تاریخی تعلق ہے۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ 1982 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے تھے، جہاں ان کے والد پیٹرولیئم انجینیئر کے طور پر کام کرتے تھے۔ 1989 میں ان کا خاندان شام واپس لوٹا اور اس کے بعد ان کی پرورش دمشق کے قریب ہوئی۔

چند خبروں کے مطابق انہوں نے دمشق میں طب کی تعلیم حاصل کی لیکن تیسرے سال کے دوران عراق میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کر لی، جب امریکہ نے 2003 میں حملہ کیا۔

کہا جاتا ہے کہ وہ جلد ہی عراق میں القاعدہ کے سرگرم رہنما ابو مصعب الزرقاوی کے قریبی ساتھی بن گئے لیکن 2006 میں الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد لبنان منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے جند الشام نامی لبنانی عسکری گروہ کو تربیت فراہم کی۔

اس کے بعد ان کی عراق واپسی کی اطلاعات موجود ہیں جہاں امریکی فوج نے انہیں گرفتار کیا اور کچھ عرصہ تک قید میں رہنے کے بعد جب 2008 میں انہیں رہائی ملی تو وہ نام نہاد دولت اسلامیہ میں شامل ہو گئے۔

کہا جاتا ہے کہ انھیں امریکی کیمپ بکا نامی قید خانے میں رکھا گیا تھا جہاں ان کے نظریات پختہ ہوئے اور مستقبل میں بننے والی نام نہاد دولت اسلامیہ کے رہنماوں سے تعلقات بھی استوار ہوئے۔

چند رپورٹس کے مطابق الجولانی اگست 2011 میں شام واپس لوٹے اور انھوں نے القاعدہ کی ایک شاخ کھولی جس کا مقصد صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ تھا۔ تاہم ایک لبنانی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ الجولانی حقیقت میں عراقی شہری ہیں اور ان کے نام کی وجہ فلوجہ کا وہ علاقہ ہے جسے الجولان کہتے ہیں اور ان کا تعلق اسی علاقے سے ہے۔

جبھہ النصرہ نامی اس شدت پسند گروہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد اطلاعات کے مطابق الجولانی کی ذاتی معلومات کو اتنا خفیہ رکھا گیا کہ گروہ کے اکثر اراکین تک اپنے سربراہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

2011 میں شام میں بغاوت خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گئی تو الجولانی ابوبکر البغدادی کی جانب سے خصوصی مشن پر شام پہنچے تاکہ دولت اسلامیہ کی ایک مقامی شاخ کی بنیاد رکھ سکیں۔ 2012 میں ’جبھہ النصرہ‘ کا آغاز ہوا اور یہ دولت اسلامیہ کی عراقی شاخ بن گئی۔

تاہم 2013 میں جب ابوبکر البغدادی نے باقاعدہ طور پر جبھہ النصرہ اور دولت اسلامیہ کے انضمام کا اعلان کیا تو الجولانی نے اسے رد کرتے ہوئے الاقاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یہ وہ وقت تھا کہ جب جبھہ النصرہ عسکری اعتبار سے طاقتور ہوتی جا رہی تھی۔ جولائی 2016 میں الجولانی نے اعلان کیا کہ ان کے گروہ کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں رہا اور اسے اب جبھہ فتح الشام کے نام سے پکارا جائے۔

2017 میں اس گروہ کو ’حیات تحریر الشام‘ کے نام سے ایک اتحاد کی شکل دی گئی جس میں دیگر تنظیمیں بھی شامل تھیں اور اس کے سربراہ الجولانی تھے۔

اس تنظیم نے مقامی سطح کے مسائل کو ترجیح دی اور 2021 میں الجولانی نے امریکی ادارے پی بی ایس کو انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے القاعدہ کے عالمی جہاد کے نظریے کو ترک کر دیا ہے اور اب ان کا مقصد شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ اور ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا ہے۔

اس انٹرویو میں الجولانی نے کہا کہ ’جب ہم القاعدہ میں تھے، تب بھی یورپی یا امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے خلاف تھے۔ ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا۔‘ انھوں نے کہا کہ حیات تحریر الشام کو دہشت گرد گروہ کا درجہ دینا ’غیر منصفانہ‘ اور ’سیاسی‘ فیصلہ تھا۔

حلب

حلب

الجولانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ پہلے ان کے نظریات القاعدہ سے قریب تھے لیکن بعد میں انھوں نے مقامی ایجنڈا کو اپنا لیا۔

ان کی قیادت میں حیات تحریر الشام نے حلب صوبے میں اسلامی نظام نافذ کیا، عدالتیں قائم کیں اور ایک پولیس فورس بھی تشکیل دی۔ حلب میں ان کا کافی اثر و رسوخ ہے، جو شام میں اپوزیشن کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ علاقہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یہ ترکی کی سرحد سے ملتا ہے۔

اس دوران الجولانی نے عسکری کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مقامی حکومت چلانے اور سفارتکاری میں مہارت بھی دکھائی اور شام کے تنازع میں ایک اہم کردار بن کر ابھرے۔

وہ علاقے جہاں ان کے گروہ کا کنٹرول ہے، وہاں ایک ایسی حکومت موجود ہے جو معیشت، صحت، تعلیم اور سکیورٹی کا انتظام کرتی ہے۔ الجولانی نے یہ بیان کیا ہے کہ ان علاقوں میں ’اسلامی حکومت ہے لیکن دولت اسلامیہ کے نظریات کے تحت نہیں۔‘

تاہم خبروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ان کے گروہ نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان کے گروہ نے قیدیوں پر تشدد کیا ہے۔

الجولانی ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو دعوت دیتے رہے ہیں کہ وہ ان کے زیر انتظام علاقے کی جیلوں کا دورہ کریں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت بھی الجولانی کو ’دہشت گرد‘ قرار دیتی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...