پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی
تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری کا استعفی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون ڈکیت نے لفٹ لینے کے بہانے شہری سے 7لاکھ 80ہزار روپے لوٹ لیے
استعفی کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر قائمہ کمیٹیوں میں بھی موجود رہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی
علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔
نئے عہدے کے لیے پارٹی کے دیگر ورکرز
انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔








