امریکی ترجمان کا ٹرمپ کے اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف سے گریز
امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون اور دہشت گردی پر موقف
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے اپنے آپ کو خوبصورت اور اہم سمجھتے ہیں، پھر معاشرہ سحرانگیزی میں جکڑ لیتا ہے، انہیں اپنی ذات شکوک و شبہات میں ڈوبی نظر آتی ہے
میتھیو ملر کا بیان
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہییں، حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی
قتل کی سازش بے نقاب
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے 'را' چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
کرائے کے قاتلوں کا رابطہ
رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ 'را' نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔
امریکی ایجنسیوں کی تحقیقاتی کارروائی
امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد بھی حاصل کرلیے ہیں۔امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔