کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ کوئٹہ میں محسوس کیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد منتخب ہونے والے طارق رندھاوا کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار اٹھا کر جہانگیر ترین کے پاس لے کر گئے: صدیق جان
زلزلے کی شدت اور گہرائی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر والدین نے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
اہلیانِ کوئٹہ کی ردعمل
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ملک بھر میں زلزلے
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔








