بشریٰ بی بی کی 23دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی: 4 دہشتگرد ہلاک
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے 27 مقدمات میں راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے دوسری شادی کرنی ہے تو کرے لیکن ۔۔ پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے واضح کر دیا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی آراء
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو پابند کیا جائے کہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔ جسٹس وقار احمد نے کہا کہ راہداری ضمانت اس لئے دی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔
عدالت کی مہلت اور فیصلہ
وکیل درخواست گزار نے درخواست کی کہ انہیں تھوڑا زیادہ مہلت دی جائے کیونکہ ان کو 50 سے زائد مقدمات میں پیش ہونا ہے۔ جسٹس وقار احمد نے جواب دیا کہ زیادہ وقت نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں۔ اس کے نتیجے میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔