آئینی بنچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں کس اداکارہ کے ساتھ کر رہے ہیں نئی فلم؟ مداحوں کے لیے خوشخبری!
عدالتی استفسار
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا فارن اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟ جسٹس امین الدین نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا شعیب کا جدہ میں مفت شیف کوچنگ کلاسز شروع کرنے کا اعلان
ریکوری کی پیش رفت
وکیل حافظ احسان نے بتایا کہ ایف بی آر کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ اب تک 880 ملین کی ریکوری کی جا چکی ہے، اور باقی مقدمات میں بھی ریکوری کی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
عدالت کی ہدایات
جسٹس جمال نے کہا کہ اگر ایف بی آر کو ریکوری میں مشکل ہے تو پارلیمنٹ کوئی ترمیم تجویز کرے۔ جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ جن سے ریکوریاں ہوئیں کیا ان کیسز میں میرٹ پر فیصلے ہوئے؟ وکیل ایف بی آر نے جواب دیا کہ میرٹ پر ریکوریوں کے کیسز کے فیصلے ہوئے۔
یونی سیکرٹری کے خلاف استدعا
جسٹس جمال نے یاد دلایا کہ غیر ملکی اکاؤنٹس کیس میں عدالت سے یواین سیکرٹری کے خلاف استدعا کی گئی، تو کیا ایسی استدعا سپریم کورٹ سے کی جا سکتی ہے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔