شیخوپورہ میں 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ؛ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب
ضمنی انتخاب کا شیڈول
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کی حکومت نے انگڑائی لی، نیا پی سی او تیار ہوا، ہنگامی حالات کا نفاذ ہو گیا، سیاسی جماعتوں اور وکلاء کی مخالف تحریک زیادہ طاقتور ہو گئی
ای سی پی کی تقرری
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
سیٹ کی خالی ہونے کی وجہ
خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔