پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت، افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا

افغان سفارتخانے کا بیان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) افغان پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت کے حوالے سے افغان سفارتخانے کا جواب بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت
سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی نفی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے نے ایسی خبروں کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں.
اعتراضات کی تردید
"جنگ " کے مطابق گذشتہ روز سفارتخانے سے جاری بیان میں افغان شہریوں کے پاکستانی سیاست میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان پناہ گزینوں کیخلاف ایسے الزامات سے کابل اور اسلام آباد میں بداعتمادی میں مزید اضافہ ہوگا، ایسا ماحول پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔