ادارے گڈ گو رننس کی تر ویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ہانگ کانگ میں بین الاقوامی محتسب سربراہ اجلاس سے خطاب
وفاقی محتسب کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ محتسب کا ادارہ گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور بدانتظامی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بنیادی کردار کا حامل ہیں اور عوامی شکایات کی داد رسی کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز ہانگ کانگ میں محتسب کے دفتر کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی محتسب کانفرنس 2024ء سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور کرشنا کے درمیان ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
عالمی اداروں کی حمایت
وفاقی محتسب جو کہ ایشیئن امبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ جمہوریت، گڈگورننس اور قانون کی حکمرانی کے نظام کو مضبوط کرنے میں محتسب کے ادارے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اچھی انتظامیہ اور مؤثر خدمات کی فراہمی، پائیدار ترقی کے اہداف کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔ پرامن اور مہذب معاشروں کی تعمیر کے لیے کام کرنے والے محتسب کے اداروں کے کردار پر یہ اہداف براہ راست اثر پذیر ہوتے ہیں اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب انصاف تک رسائی فراہم کرنے والے محتسب اور ثالثی اداروں کے کام اور دائرہ کار میں تیزی سے توسیع دیکھنے میں آرہی ہے حتیٰ کہ اب اس میں ماحولیاتی تبدیلی، کاروباری حقوق اور عوامی اداروں تک رسائی جیسے مسائل بھی شامل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مرکز کا افتتاح
محتسب کے اداروں کی افادیت
محتسب کے اداروں کی افادیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ان میں کس اہلیت کے افراد کام کرتے ہیں اور ادارے و ملازمین کے لیے خدمت اور کارکردگی کے کیا معیارات مرتب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے محتسب کے اداروں کی عام لوگوں تک رسائی اور دسترس کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے محتسب کے کسی بھی مؤثر ادارے کے لیے سب سے اہم اقدام قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک؛ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
آئی ٹی کے استعمال کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں آئی ٹی کے استعمال، شکایات داخل کرانے اور ان پر کارروائی کرنے کے آسان اور لاگت سے پاک طریقہ کار اور شکایات کے فوری نمٹنے اور فیصلوں پر عمل درآمد کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے
عوامی بیداری کی ضرورت
وفاقی محتسب نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ پاکستان کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان میں محتسب کے ادارے مضبوط ہو چکے ہیں۔ عام لوگوں کو مفت اور تیز تر انتظامی انصاف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کے ادارے کی کامیابی کے بعد بینکنگ، ٹیکس، انشورنس اور خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی محتسب کے ادارے قائم ہو چکے ہیں اور اب مجموعی طور پر پاکستان میں محتسب کے 14 ادارے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر کام کر رہے ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں سرکاری اداروں کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
باہمی تعاون
ہا نگ کانگ میں محتسبین کی اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندگان اور ایشیئن امبڈسمین ایسوسی ایشن کے رکن اداروں سمیت بیرون ملک سے 140 سے زائد نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔