عمران اور بشریٰ کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی

ثبوت اور شواہد

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے ہیں، سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ مداح کے سوال پر سوریا کمار نے کیا جواب دیا؟

احتجاج میں شامل افراد

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں۔ کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔

نعشوں کی سیاست اور سوشل میڈیا

ان کا کہنا تھا کہ نعشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے۔ جنہوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاو¿ٹ اور جاسوس کے الزامات لگا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...