وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلوں کا اعلان
اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
مزید معلومات
"جنگ" کے مطابق سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے زین العابدین انصاری کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ طوحہ حسین بگٹی، اشفاق گھمن، افتخار گیلانی اور محمد اقبال 2025 میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔