اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی:ٹرمپ

ٹرمپ کی سخت تنبیہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کئے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا
انسانیت کے خلاف مظالم
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا یو اے ای کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ پاکستانی سفیر نے بتادیا
سبق سکھانے کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
حماس کی صورتحال
واضح رہے کہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک اور کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لئے کھو سکتا ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کے لئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔