5 سال سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے:شمشاد اختر

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کامیابی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ 5 سال سے پاکستان سٹاک ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟
کاروباری آغاز
وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی قیادت کا ایکشن، فیصل چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
خطاب کی اہم باتیں
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ احسن اقبال اقوامِ متحدہ میں ترقی پذیر ملکوں کی آواز رہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج خطے اور دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، مضبوط معاشی اعشاریے اور پالیسیوں کے سبب یہ بہترین کیپٹل مارکیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار؛ موٹروے پر 49مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی
مارکیٹ کی ترقی
انہوں نے کہا کہ نگراں دور سے شروع پروگرام نے مارکیٹ کو ترقی دی ہے، پی ایس ایکس طویل عرصے کے ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ فراہم کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص لانچ کر دیا، اس لفظ کا کیا مطلب ہے؟
100 انڈیکس کی کامیابی
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 انڈیکس کا گزشتہ ہفتے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا نیا جذبہ لایا ہے، چینی کنسورشیم ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار ہوں گے۔
حال کی صورتحال
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 648 پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔