ڈی چوک یا سنگجانی جانا ہمارا اندرونی معاملہ تھا، سوال یہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی؟ علی محمد خان کا استفسار

علی محمد خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک یا سنگجانی جانا ہمارا اندرونی معاملہ تھا، ہمارا سوال صرف یہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خاتون کی بچوں سمیت پراسرار موت
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، علی محمد خان نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کی محبت میں سرشار اسلام آباد آئے تاکہ ان کی فریاد سنی جائے گی، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہاں اُن کی جان چلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ترک صدر اردوغان بشار الاسد کو ‘مجرم’ کہنے کے باوجود شام میں باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں؟
پی ٹی آئی کارکنان کی قربانی
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی تک بارہ لوگوں کی اموات کنفرم کی ہیں۔ کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی مرتے وقت اپنے خون سے اپنے لیڈر کا نام لکھے۔ یہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنان نہیں بلکہ پاکستان کے شہری تھے۔
انصاف کی ضرورت
علی محمد خان نے مزید کہا کہ ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گے۔ قوم آج بھی انصاف کی متلاشی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اس تمام معاملہ کے حل کے لئے جادو کی کنجی ہے۔