ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، ایک کی منظور
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کا فیصلہ
میرپور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مرکزی ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم انتظامات: عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ،ایس او پیز کاغذوں پر نہیں، زمینی حقائق میں نظر آئیں: وزیر اطلاعات
عدالت کی کارروائی
ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپور خاص نے گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ دو مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی جبکہ ایک ملزم کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں کے الیکٹرک پر شدید تنقید، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار
ملزمان کی صورتحال
ڈاکٹر شاہنواز کی لاش جلانے کے مقدمے کی سماعت پر تینوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو مرکزی گرفتار ملزمان احمد شاہانی اور محبوب ساند کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جبکہ ایک ملزم نوید پنہور کی کم عمری کے باعث درخواست ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان
مقدمے کی تفصیلات
مقدمے میں 18 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 16 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر تدفین رکوانے اور لاش چھین کر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پس منظر
ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف 18 ستمبر کو عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔








