سیاسی گند کو صاف کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ” ستھرا پنجاب” کی لانچنگ تقریب سے خطاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ "سیاسی گند" کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی گرفتاری کی کوشش، کس طرح ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر تک پہنچے؟
ستھرا پنجاب کی لانچنگ تقریب
صوبائی دارالحکومت میں "ستھرا پنجاب" کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2018ء میں جب شہباز شریف پنجاب کو چھوڑ کر گئے تو یہاں مؤثر نظام تھا۔ جب میں وزیرِ اعلیٰ بنی تو شہباز شریف کا ترقی کرتا پنجاب نہیں ملا، جو شہباز شریف بنا کر گئے تھے تمام کی تمام سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر بے وفا نکلا …
پنجاب میں صفائی کا نظام
پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام آج سب کے سامنے ہے۔ میٹرو بس کا ٹریک بری طرح ٹوٹا ہوا تھا، میٹرو کی رائیڈ لینے گئی تو لگتا تھا ٹین کا ڈبہ چل رہا ہے۔ ہسپتالوں اور سکولوں کا برا حال تھا، اب دوبارہ سے پنجاب کا نظام کام کرنے لگا ہے، ہم اپنی گلی، محلوں اور سڑکوں کو صاف کریں گے۔
نظام میں بہتری کی کوششیں
"جنگ" کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نظام تشکیل دیا ہے، شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام لے کر آ رہے ہیں۔ وزیرِ بلدیات پنجاب محنت سے کام کر رہے ہیں مجھ سے بھی ایک قدم آگے ہیں۔