پنجاب کابینہ کا اجلاس، گلگت بلتستان کیلیےایم آر آئی اور کیتھ لیب، ٹورازم انٹرن شپ پروگرام، نرسنگ ایونگ کلاسز، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قراردینے کی منظوری
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے باضابطہ قیام اور پیرا کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیئرنگ آفیسرز کے اختیارات دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے موٹاپا ۔۔۔۔(مسکرائیے )
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات
کابینہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور سموگ کے خاتمے کے لیے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم نے سموگ سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ معروف ادارے ارتھ پیپل کے سروے میں 63 فیصد لوگوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی دلچسپ اندرونی کہانی سامنے آئی
کسانوں کے فوائد
پنجاب میں کاشتکاروں نے کسان کارڈ سے 25 ارب روپے کے زرعی مداخل خرید لیے۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 16 ارب روپے کی ڈی اے پی کھاد خریدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں کھاد کی قلت ہوئی نہ نرخ بڑھے۔ پنجاب میں گندم کی بوائی کا ٹارگٹ 16.6 ملین ایکڑ مقرر کیا گیا، 87 فیصد گندم کی بوائی مکمل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
ترقیاتی منصوبے اور نئی منظوری
اجلاس میں 8 ہسپتالوں کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ضلع قصور کے 43 ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ فیصل آباد میں ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پراجیکٹ کی منظوری دی جبکہ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی کے لیے 192 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ، پہلی تقریب کس شہر میں ہو گی؟ جانیے
دیگر اہم فیصلے
اجلاس میں پنجاب بھر میں 87 نہ مکمل ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2024 میں ترمیم اور ایڈورٹائز منٹ پالیسی 2024 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے لیے سیڈ منی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پبلک سکولوں میں سٹیم نمائش کے انعقاد کا فیصلہ، اہم ہدایات جاری
صوبائی کابینہ کے دیگر فیصلے
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد محمد نوید کی بیٹی عروا نوید کے علاج معالجے کے لیے مالی امداد کی درخواست کے ساتھ ساتھ نائب تحصیلدار محمد اسد خان کے علاج معالجے کے لیے فنڈز کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرامز 2023-24 کے غیر استعمال شدہ فنڈز کے ازسرنو اجرا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے شرکاء
اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیر، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔