دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے: شاندانہ گلزار کی پریس کانفرنس
ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین آفریدی کو وائٹ بال سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، اور سلمان آغا تینوں سکواڈز میں شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ کی توقعات
عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ شاہین چیمپیئنز ٹرافی میں جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں سکواڈز متوازن ہوں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔