سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کتنی اور کب سے ہونگی؟ جانیے
کراچی میں موسم سرما کی چھٹیاں
سندھ میں موسم سرما کی 10 چھٹیاں ہوں گی۔ سرکاری و نجی سکول کالجز دس روز تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علامتیں اور شناختیں بچپن سے ہی آپ کو لاحق ہو جاتی ہیں، آپ کبھی بھی دور نہیں کر سکتے، انہیں محض معمولاتِ زندگی کی حیثیت سے قبول کر لیا جاتا ہے.
تعطیلات کی تاریخیں
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں سکول و کالجز میں 22 دسمبر سے عام تعطیلات ہوں گی۔ تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے یکم جنوری 2025 بدھ کے روز کھلیں گے۔
چھٹیوں کا نوٹیفکیشن
موسم سرما کی چھٹیاں محکمہ سکول تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کی جائیں گی۔ محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔