آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا: اسد قیصر
پشاور: اسد قیصر کا بیان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع
پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو
پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا، پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025ء کے پہلے 6 مہینوں میں 950 بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات رپورٹ
احتجاج کا حق
انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف ایکشن لے کر نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے، احتجاج کرنے پر دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، موجودہ حکومت کے پاس ایسے اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لازمی رقوم کی عدم ادائیگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
پی ٹی آئی کا مینڈیٹ
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو ناجائز جیل میں رکھا جا رہا ہے، آئین ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے، پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت ہے یہ یکجہتی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کسی ایک ایونٹ کا نام نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہیں، ایرانی سفیر
قانون کے احترام کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے، کوئی اگر اس کا غلط فائدہ اٹھائے تو یہ اس کی بھول ہے، ہم ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیرقانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے۔
آخری پیغام
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں، ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا، ہمارے جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی پہلی ترجیح ہے، شہداء کے گھروں کو جائیں گے، جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، انٹرنیشنل فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے۔








