تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے: شرجیل میمن

شرجیل میمن کا پی ٹی آئی پر الزام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا
کراچی میں نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی چاہتی ہے، ان کی دشمنی کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے نہیں، بلکہ پاکستان سے ہے۔ یہ انٹرنیشنل لابیز کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
پی ٹی آئی کی کوششیں ناکام ہوں گی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، اور ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نعشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا، اور احتجاج کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے سابق معروف کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی
جھوٹے پروپیگنڈے کا آغاز
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ کا سارا پراپیگنڈا سوشل میڈیا سے شروع کرتے ہیں، اور یہ پاکستان کو دنیا میں متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزوات سے واپسی پر حضرت محمدﷺ کیا کلمات ادا کرتے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
پی ٹی آئی رہنماؤں کی فرار
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما صرف بڑھکیں مارتے ہیں، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سب سے پہلے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گنڈاپور کا بیان ریاست سے بغاوت کا پیغام ہے اور وہ ریاست کے بجائے دہشتگردوں سے لڑیں۔
حکومت کے اقدامات
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ سندھ میں 10 ہزار افراد کو آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں، اور 21 لاکھ بے گھر افراد کو گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن میں اربوں روپے کے 2 بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔