مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں: اویس لغاری
بینکوں کے عالمی دن پر خراج تحسین
بینکوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میں مالیاتی تنظیموں، ماہرین اور معاشی ترقی کے ہر سٹیک ہولڈر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
پنجاب بینک کا کردار
انہوں نے صوبے کی ترقی کے لئے پنجاب بینک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب بینک میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، کیونکہ بینک معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔