پاک سعودی تجارتی معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں: عطا تارڑ
پاک سعودی تجارتی معاہدے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی تجارتی معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
وزیراعظم کی اہم ملاقات
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری
معاشی تعاون کی ترجیحات
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم کی قیادت میں فارن پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، تحقیقات ہونی چاہئیں ڈی چوک کو ہی کیوں جانے کیلئے چنا گیا، شوکت یوسفزئی
ملاقات کی اہمیت
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات بہت اہم رہی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب سنگ میل ثابت ہوگا۔
معاشی بہتری کے آثار
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ موثر پالیسیوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔