محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو چیک دینے کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اداکارہ نادیہ حسین کی ایف آئی اے میں طلبی
بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات
محسن نقوی نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللہ، پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
ٹیم کی سپورٹ کا عہد
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی، جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں اسی طرح بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ کی کامیابی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 'بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ' کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔








