ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا دعویٰ
شیعب اختر کا بڑا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شیعب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور وریات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نےریکوری کا عمل تیز کردیا ، ایک روز میں 288نادہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ جانیے
بھارتی ٹیم کی خواہش
ایک پروگرام میں تجزیے کے دوران سابق پاکستانی بولر نے یہ بڑا انکشاف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اور وریات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بےتاب ہیں مگر ان کی حکومت انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سے کہیں زیادہ یہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے۔ میں بھارت میں بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر کھیلے گی تو انھیں ٹی وی رائٹس اور سپانسرشپ کی مد میں بے انتہا کمائی کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Security Concerns: Section 144 Imposed in Khyber District for One Month
بھارتی حکومت کا موقف
محمد حفیظ نے ان سے سوال کیا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی مشکل میں آگئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا ہوا ہے۔
پی سی بی کا ردعمل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی واضح کرچکے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم بھارت جا کر کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں کرکٹ کھیلنے نہیں آئیں۔ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک نیا فارمولا پیش کیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیمیں تین سال تک آئی سی سی ایونٹس کے میچز نیوٹرز وینیو پر کھیلیں گی، نہ پاکستان ٹیم بھارت جائے گی نہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔