امید ہے جے شاہ کرکٹ کو بھارت کے بوجھ تلے نہیں دبنے دیں گے، سابق آئی سی سی سربراہ
گریگ بارکلے کا جے شاہ کے بارے میں خدشات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیئر مین گریگ بارکلے نے نئے چیئر مین جے شاہ کو بطور آئی سی سی سربراہ بھارت کے بوجھ تلے دبنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئندہ آنے والے وقت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی: کیا پوتن کا مقصد یہ ہے کہ وہ دکھائیں کہ روس کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں؟
جے شاہ کی قابلیت پر اعتماد
ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے شاہ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جے شاہ کے پاس ایک شاندار موقع ہے کہ وہ بھارت کے بوجھ تلے آئے بغیر اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے بھارت کی مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت ہمارے ساتھ ہے، وہ اس کھیل میں ہر طرح سے ایک بہت بڑا شراکت دار ہے۔ لیکن ایک ملک کے پاس اتنی طاقت اور اثر و رسوخ دیگر نتائج پر اثرات مرتب کرتا ہے، جو کھیل کی عالمی نمو پر مفید ثابت نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 200 روپے میں پاکستانی جاسوس بننے والا بھارتی شہری گرفتار، بھارتی میڈیا کا مضحکہ دعویٰ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تنازعات
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران 1 دسمبر کو منصب سے سبکدوش ہونے والے گریگ بارکلے نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس وقت اتنی کرکٹ ہو رہی ہے کہ وہ بھول گئے ہیں کہ کون سی ٹیم کس کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ انہیں مارکو جینسن کے سات وکٹیں لینے والی خبر سے معلوم ہوا کہ سری لنکا اس وقت جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔
کرکٹ کی بڑھتی ہوئی لیگیں اور چیلنجز
انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں تین بڑی فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز (یو ایس اے، یو اے ای اور جنوبی افریقہ میں) شروع ہوئیں اور مزید لیگز اس تنگ کلینڈر میں آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ممبران کے اپنے مفاد کو دیکھنے کو قرار دیا۔