ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کاجامع پلان طلب، سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کا جامع پلان طلب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کیا ہے۔ انہوں نے 10 روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ برہان انٹرچینج کے قریب، شیلنگ جاری
خصوصی اجلاس اور اصلاحات کے مختلف شعبے
یہ ہدایت وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں دی گئی جس میں فری میڈیسن کی فراہمی، ویئر ہاؤس پراجیکٹ، پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی، یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطح وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاجر دوست سکیم: بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں ہونگی
فنڈز اور طبی خدمات کی بہتری
وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کے لیے درکار فنڈز کی فوری ریلیز کی ہدایت کی۔ بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کے اقدامات اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کا حکم بھی دیا گیا۔ انہوں نے مریضوں تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور فری میڈیسن کی ترسیل میں کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کی اموات کی خبروں میں صداقت نہیں: پمز ہسپتال
ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری
وزیر اعلیٰ نے ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں الٹراساؤنڈ، ای سی جی، سولرائزیشن، سی سی ٹی وی کیمرے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے پر بھی ڈاکٹرز کو ادائیگی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو
کوالٹی آف سرجری اور ادویات کی چوری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کی ہارٹ سرجری میں کسی بھی صورت میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرم ناک ہے اور ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور پیشگی اطلاع کا نظام
سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا نظام متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے نشتر ہسپتال کی حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مریضوں کو بغیر علاج و ادویات واپس جانا ناکامی کے مترادف ہے۔