چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دورۂ چین پنجاب کیلئے تاریخ کا اہم موڑ ہے،پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی:وزیر اعلیٰ مریم نواز

پی سی بی کے چیئرمین کی شرکت

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں شرکت کریں گے۔پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے، آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ جمعرات کو بورڈ ممبران سے اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یانگو کے ساتھ محفوظ سفر اور زیادہ آمدنی، پارٹنر ڈرائیور بننے کے 6 اہم فوائد

بھارتی بورڈ کی پوزیشن

آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ کی صدارت میں بورڈ میٹنگ میں بھارتی بورڈ پارٹنر شپ فارمولا منظور یا نہ منظور کرنے کے بارے آگاہ کرے گا۔حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے، جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں، علی شمخانی کی حالت مستحکم، بیان بھی جاری کردیا

پی سی بی کا پارٹنر شپ معاہدہ

یاد رہے کہ پی سی بی نے پارٹنر شپ معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل ویونیو دبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے میچز بھی نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی پر پارٹنر شپ فارمولے پر فریقین کے راضی نہ ہونے پر ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف کارروائی 14 دسمبر سے پہلے شروع ہو جائے گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی

بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا پارٹنر شپ فارمولا مسترد کردیا تاہم اب چیمپئنز ٹرافی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا، لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ، شیر افضل مروت

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبانی

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی گزشتہ شب ن لیگ کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

بی سی سی آئی کا انکار

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آمد سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کر چکا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکاری اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر مُصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کے اسٹرائیک ریٹ اور پچھلے کچھ میچوں میں کارکردگی پر بات کی تھی، ہیڈ کوچ

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ تعلقات

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ملکی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

ماضی کی ایشیا کپ کی صورتحال

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

پاکستان کا دفاعی چیمپئن ہونے کا اعزاز

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...