ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے
اجلاس کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام اجلاس میں پاشا کے چیئرمین نے وی پی این پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی جیت کو ’’آپریشن سندور‘‘ سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی جو اقدام اٹھاتی ہے ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دیتی ہے، سمجھ نہیں آتی ہمارے پاس وزارت آئی ٹی کیوں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کچھ ناگوار لمحوں کے باوجود ٹیم ورک بہترین تھا، ہم نے ہزاروں اپیلوں کے فیصلے کیے 2دن تک لگاتار جاگتے رہے۔48 گھنٹے مسلسل کام کرنا آسان نہ تھا۔
سیکرٹری آئی ٹی کی وضاحت
سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کوشش ہے کہ انڈسٹری پر اثرات کم ہوں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ یکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کردی جائے گی، وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
انٹرنیٹ کی سست روی
کمیٹی ارکان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ مجموعی طور پر سست ہے، سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے سست ہو سکتا ہے۔








