سٹارلنک اور 4.4 ارب ڈالر کی منشیات: مسک کے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے ذریعے سمگلنگ نے بھارتی پولیس کو پریشان کر دیا

انڈیا کی پولیس کے مطابق ایک ایسے منشیات سمگلنگ گروہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جو ملک کے ساحل تک پہنچنے کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص، ایلون مسک، کی کمپنی سٹارلنک کا سیٹلائیٹ انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سٹارلنک، جو سیٹلائیٹ کی مدد سے انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے، کا دعوی ہے کہ وہ ’دنیا میں کسی بھی مقام‘ پر تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم اب تک سٹارلنک کو سرکاری طور پر انڈیا یا انڈیا کے پانیوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

انڈیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے سٹارلنک سے درخواست کی ہے کہ مبینہ طور پر اسی کمپنی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کرنے والے گروہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب انڈیا کے کوسٹ گارڈ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا کہ جزائر انڈامان کے قریب انھیں میانمار کی ایک کشتی سے سٹارلنک استعمال کرنے والا ایک آلہ ملا ہے۔

حکام کے مطابق منشیات کی ایک بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی جس میں چھ ہزار کلوگرام میتھایفیٹامین شامل تھی۔ پولیس کے مطابق منشیات کی مالیت سوا چار ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔

جزائر انڈامان کی پولیس کے مطابق میانمار کے چھ شہری بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سٹارلنک نامی کمپنی 2021 سے انڈیا میں اپنی سروس کا اجرا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اب تک وہ کامیاب نہیں ہو سکی۔ کمپنی کو انڈین ارب پتی کاروباری مکیش امبانی کی ریلائنس کمپنی کی جانب سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

جزائر انڈامان کی پولیس کے چیف ہرگوبندر ڈھلوال کے مطابق گزشتہ ہفتے کے واقعے کے بعد حکام اس لیے چوکنا ہو گئے کیوں کہ سٹارلنک کے چھوٹے سے آلے کی مدد سے قانونی راستوں سے بچ کر ساحل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

سٹارلنک اور 4.4 ارب ڈالر کی منشیات: مسک کے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے ذریعے سمگلنگ نے بھارتی پولیس کو پریشان کر دیا

سٹارلنک کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ چھوٹا سا آلہ کسی بیگ پیک میں سما سکتا ہے۔

پولیس چیف کی سوموار کو ہونے والی پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا کہ منشیات سمگلرز نے میانمار سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہی سٹارلنک کا استعمال شروع کر دیا تھا۔ ’وہ سیٹلائیٹ سے حاصل شدہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ سے فون بھی استعمال کر رہے تھے۔‘

پولیس کے مطابق انھوں نے باضابطہ طور پر سٹارلنک سے رابطہ کیا ہے اور اس آلے کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ اسے خریدنے والا کون تھا اور خریداری کے بعد سے اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

Uses in Urdu نے سٹارلنک سے رابطہ کیا تاکہ ان کا موقف جانا جا سکے تاہم ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ انڈیا کی پولیس کے مطابق وہ مقامی اور غیر ملکی گروہوں کے ملوث ہونے کی تفتیش بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...